سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار واران نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

منگل 21 نومبر 2023 20:40

سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار واران نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا ..
احمد پور شرقیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2023ء) سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی کے رہنما سردار ملک عامر یار وارن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سردار ملک عامر یار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک عامر یار وارن این اے 167 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، ملک عامر یار وارن اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ملک عامر یار وارن نے آئندہ عام انتخابات میں نواب بہاول عباسی کے ساتھ الائنس اور آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔