Live Updates

ارجنٹائن میں عوامی رہنما کی شکست پر ٹرمپ اور بولسونارو خوش

ْمائیلی کی جیت سے یہ امکان لیا جارہا ہے کہ عمران خان بھی دوبارہ اقتدار میں آسکیں گے،رپورٹ

بدھ 22 نومبر 2023 16:50

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2023ء) ارجنٹائن میں ہوانے والے انتخابات میں زیویئر مائیلی نے زبدرست کامیابی حاصل کی ہے، جس پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق برازیلین صدر جئیر بولسونارو نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارکباد دی ہے۔ صدارتی انتخابات میں زیوئیر نے اپنے حریف سرجیو ماسا کو تقریبا 30 لاکھ ووٹوں سے شکست دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جس کے بعد سابق امریکی صدر نے پیش گوئی کی کہ مائیلی حقیقت میں ارجنٹائن کو دوبارہ عظیم بنائے گا، جبکہ برازیل کے سابق صدر نے ایمانداری، ترقی اور آزادی کی فتح کو سراہا۔بولسونارستا اور میلستا کے کارکنوں نے پیش گوئی کی ہے کہ مائیلی کی جیت دائیں بازو کی فتوحات میں پہلی ہوگی جو 2024 اور 2026 میں ٹرمپ اور بولسونارو کو دوبارہ اقتدار حاصل کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن کچھ نے اس خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں وہ عمران خان کو بھی دوبارہ اقتدار میں دیکھیں۔مائیلی کی جیت سے یہ امکان لیا جارہا ہے کہ عمران خان بھی دوبارہ اقتدار میں آسکیں گے، کیونکہ مائیلی اور عمران میں بہت سی باتیں مشترک ہیں۔مائیلی بھی عمران کی طرح سیاست کی دنیا میں ایک حقیقی نووارد ہیں۔کانگریس کے لیے منتخب ہونے سے قبل مائیلی نے ارجنٹائن کے ٹیلی ویژن پر ایک بدتمیز اقتصادی پنڈت کے طور پر شہرت پائی۔صرف یہی نہیں بلکہ عمران خان کی طرح ان پر بھی یہودیت پسند ہونے کے الزامات ہیں، عمران اور ٹرمپ کی طرح ان کیلئے بھی کہا جاتا ہے کہ مغرب نے انہیں ملک کی بربادی کیلئے ملک پر مسلط کرایا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات