خالد مقبول کی والدہ کے انتقال پر طارق حسن و صادق شیخ کی تعزیت

بدھ 22 نومبر 2023 22:51

خالد مقبول کی والدہ کے انتقال پر طارق حسن و صادق شیخ کی تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن اور صوبای سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار انکی رہاشں گاہ پر ملاقات کرکے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر رمیز منظور روفی۔

مہین ملک۔ عبد القیوم خان۔ ملک افضل عظیم۔ سید مشرف علی۔ سید مظہر زیدی دیگر نے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ دریں اثنا ق لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن و محمد صادق شیخ نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی سینر ناب صدر چوہدری سالک حسین کا تعزیتی پیغام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پہنچایا۔

(جاری ہے)

تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ماں و باپ کا کوی نعم البدل نہیں ہوتا اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ان رہنماوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت و انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرماے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے اجر عظیم اور حوصلہ عطا فرمائے۔