لاہور بورڈ کو بچوں کیلئے سکولوں میں امتحانی مراکز بنانا درد سر بن گیا

جمعرات 23 نومبر 2023 20:39

لاہور بورڈ کو بچوں کیلئے سکولوں میں امتحانی مراکز بنانا درد سر بن گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2023ء) لاہور بورڈ کو بچوں کیلئے سکولوں میں امتحانی مراکز بنانا درد سر بن گیا،بتایا گیا ہے کہ سکولوں میں فرنیچر کی کمی کے باعث آئندہ سال طلباء زمین پر بیٹھ کر امتحان دیں گے،لاہور ڈویژن میں میٹرک امتحان کیلئے ہر سال 970 امتحانی مراکز بنائے جاتے ہیں، لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا آفس قائم ہونے سے بورڈ کو مزید امتحانی مراکز درکار ہوں گے۔

لارنس روڈ امتحانی مرکزمیں ہر سال 25 سے زائد امتحانی سنٹرز بنائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

لارنس روڈ امتحانی سنٹرمیں 10 ہزار سے زائد بچے امتحان دے سکتے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کے دفاتر قائم ہونے سے ایک بچہ بھی وہاں امتحان نہیں دے سکے گا۔ دوسری جانب سکولوں نے پہلے ہی اضافی بجلی کے بلز کے باعث سکول دینے سے انکار کررکھا ہے۔دوران امتحان گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول ماڈل ٹائون میں بورڈ امتحان کے باعث بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھنے کا واقع سامنے آیا تھا جبکہ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ صرف ان سکولوں میں امتحانی سنٹرز بنائے جائیں گے جہاں مکمل سہولیات موجود ہوں گی۔ بورڈ کی جانب سے فنڈز اور فرنیچر کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :