
ایف پی سی سی آئی انتخابات، بزنس مین پینل پروگریسیو نے انتخابی سرگرمیاں تیز کردیں
جمعرات 23 نومبر 2023 23:04

(جاری ہے)
اس موقع پر بی ایم پی پروگریسیو کے اراکین امان پراچہ، قمر، شام لال، آصف سکھی، رضوان الہٰی، مقبول ملک، خلیل بلو چ، حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، سابق ایم پی اے ندیم احمد صدیقی، اراکین احسن ناغڑ، محمد سلیم خان، فہیم خان، محمد اکبر خان درانی، محمدعدنان خان، محمد اریب خان، عمر صدیقی، اعجاز علی راجپوت، شفقت اللہ میمن، صلاح الدین قریشی، راشد قریشی و دیگر موجود تھے۔
ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ بی ایم پی پروگرویسیو کا مقصد چیمبرز آف کامرس کو با اختیا ربنانا ہے، فیڈریشن کے انتخابات میں بی ایم پی پروگریسیو کے امید وار بھا ری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ہمارا مقصد فیڈریشن کی ساکھ کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے بینظیر آباد، دادو اور جامشورو چیمبر آف کامرس کی طرف سے فیڈریشن کے انتخابات میں بی ایم پی پروگریسیو کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔بی ایم پی پروگریسیو کے کوآرڈینٹر خرم اعجاز نے کہا کہ سینئرز ہمارا اثاثہ ہیں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، دیانتداری سے پاکستان اور تاجر برادری کی خدمت کریں گے، ایف پی سی سی آئی سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہما رے گروپ کی اولین ترجیحات ہیں لہٰذا ہم فیڈریشن کو کلب نہیں بننے دیں گے۔عدیل صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم ہمیشہ حق و انصاف کی بات کریں گے۔ پاکستان بھر سے تاجر و صنعتکا ر بی ایم پی پروگریسیو میں شامل ہو رہے ہیں اور اس وقت تاجر برادری کی سپو رٹ اور تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے اکابرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں پچھتر سالوں سے جاگیردارانہ نظام چل رہا ہے،معاشی حالات بدلنے کے لیے تجر بہ کار اور تعلیم یافتہ نوجوان نسل کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی ایم پی پروگریسیو کے اکابرین شبیر منشا ئ کی صلاحیتوں اور فیصلوں نے مجھے متاثر کیا، ان جیسی شخصیات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شبیر منشاء نے کہا کہ ہما رے لیے مسائل پیدا کئے گئے مگر مشکل حالات میں بھی تاجر برادری کے پو رٹ پر پھنسے ہوئے ہزاروں کنٹینرز کو ریلیز کرایا۔ ہمارا مقصد تاجر برادری کے اجتما عی مسائل پر توجہ دینا ہے۔دادو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست و سابق صدر مصطفی سولنگی نے کہا کہ فیڈریشن میں سندھ سے تعلق رکھنے والے چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان کو فورم پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا، ہمارا قافلہ وی آئی پی کلچر کے خلاف ہے۔ اس موقع پر جامشورو چیمبر آف کامرس کے صدر یاسر اقبال ملک اور بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شیرزا کیریو نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بی ایم پی پروگریسیو کے نامزد امیدواروں کی غیر مشروط طو پر حمایت کا اعلان کیامتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلوکمی،فارمی انڈے مہنگے
-
ایس ای سی پی کا میوچل فنڈز صنعت کے استحکام کے لیے اصلاحات کا اعلان
-
100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900روپے کا بڑا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید9روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
کیش لیس معیشت کے کامیاب نفاذ کو ممکن بنانے کیلئے پیشرفت
-
پاکستان سٹاک یکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 145,467 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل، ہنڈرڈ انڈیکس 1,45,000 کی بلند ترین سطح پر بند
-
بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپياڈ 2025 میں پاکستان نے سونے اور چاندی کے ایک ایک تمغہ سمیت 2 برانز میڈلز جیت لئے
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 100انڈیکس 144,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.