Live Updates

سانحہ 9 مئی ،پولیس نے چارمقدمات کے ملزمان کے چالان عدالت میں جمع کروادیئے

حساس ادارے پر حملہ کرنےوالے109 ملزمان کے خلاف چالان داخل کروایا گیا،۔ پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنےوالے 25 ملزمان اورسابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کرنےوالے 57 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 نومبر 2023 16:43

سانحہ 9 مئی ،پولیس نے چارمقدمات کے ملزمان کے چالان عدالت میں جمع کروادیئے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2023ء) نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 200 سے زائد ملزمان کا چالان جمع کروادیا گیا۔ پولیس نے چارمقدمات کے ملزمان کے چالان عدالت میں جمع کروائے ہیں ۔ حساس ادارے پر حملہ کرنےوالے109 ملزمان کے خلاف چالان داخل کروایا گیا۔ پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنےوالے 25 ملزمان کے خلاف چالان جمع کروادیا گیا۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کرنےوالے 57 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ پولیس وین کو آگ لگانے والے 9 ملزمان کے خلاف بھی چالان عدالت میں جمع کروا دئیے گئے۔ انسداددہشت گردی کی عدالت کی طرف سے مقدمات کی سماعت جلد مکمل کرنے کیلئے ملزمان کو طلب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نو مئی کے مقدمات میں ملوث 100 سے زائد ملزمان اس وقت جیلوں میں بند ہیں۔

دوسری جانب اٹک پولیس کا 9 مئی واقعات کے حوالے سے اڈیالہ جیل تحقیقات کا معاملہ ، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی ، پی ٹی آئی چیئرمین نے وکلاء کے بغیر پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نےپولیس ٹیم کو جواب دیا کہ وکلاء کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پر بیان قلمبند کروانے کو تیار ہوں۔

جیل زرائع کا کہنا ہے کہ اٹک پولیس ٹیم شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہو گئی۔ سانحہ 9 مئی کا مقدمہ اٹک کے تھانہ خضرو میں درج کیا گیا تھا ۔ 9 مئی واقعات پر فیصل آباد، گجرانوالہ اور قصور ٹیم بھی جیل میں تحقیقات کر چکی ہے۔ 02 نومبر کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق بیان ریکارڈ کیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں تفتیشی ٹیم نے ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق تفتیش کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات