اٹک پولیس کی اڈیالہ جیل میں شاہ محمود سے تفتیش، چیئر مین پی ٹی آئی کی پیش ہونے سے معذرت

جمعہ 24 نومبر 2023 22:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) اٹک پولیس نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کیں تاہم ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے وکلاء کے بغیر پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئر مین نے پولیس ٹیم کو جواب میں کہاکہ وکلاء کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پر بیان قلمبند کروانے کو تیار ہوں۔ جیل ذرائع کے مطابق اٹک پولیس ٹیم شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہو ئی۔سانحہ 9 مئی کا مقدمہ اٹک کے تھانہ خضرو میں درج کیا گیا تھا ،9 مئی واقعات پر فیصل آباد، گجرانوالہ اور قصور ٹیم بھی جیل میں تحقیقات کر چکی ہے۔