ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ؤںکی پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر و سابق نائب ناظم کراچی محمد طارق حسن کی رہائشگاہ پر ملاقات

جمعہ 24 نومبر 2023 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر و سابق نائب ناظم کراچی محمد طارق حسن سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر امین الحق،جاوید حنیف ،حسان صابر کی قیادت میں و دیگر کے ہمراہ طارق حسن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ کے رہنماوں نے ایم کیو ایم کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد ہونیوالے سیمینار بعنوان’’ضلعی خود مختاری و آئینی ذمہ داری‘‘ کا دعوت نامہ دیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر سرائے نیاز خاصخیلی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ، نائب صدور عبد القیوم خان، شاہد عباسی،نعیم خان،رمیز منظور روفی،مشرف علی، ڈاکٹر دیبہ کرمانی،علی عظمت میمن، وسیم انجم ودیگر موجود تھے اس موقع پر متحدہ و ق لیگ کے رہنماوں میں جنرل الیکشن سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ملک بلخصوص صوبہ سندھ میں انتخابات کے سلسلے رابطے وسیع کرنے پر زور دیا گیا