عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس پر سماعت

لاہور کی انسداد ہشتگردی عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

جمعہ 24 نومبر 2023 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2023ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس پر سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ملزم عمر سرفراز چیمہ، خدیجہ شاہ اور فہمیدہ مرزا کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کی گئی جبکہ جیل حکام نے ملزم اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید سمیت دیگر 45 ملزمان عدالت پیش ہوئے۔

ملزمان کی حاضری ویڈیو لنک پر ہونے کے باعث چالان کی کاپیاں تقسیم نہ ہوسکی عدالت نے کہا کہ چالان میں نامزد ملزمان کی تعداد پوری ہونے پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔ چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے کیس پر مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔73 ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج ہی