متحدہ کے رہنمائوں کی ق لیگ سندھ کے صدر سے ملاقات

امین الحق، جاوید حنیف، حسان صابر کی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر طارق حسن سے بات چیت

جمعہ 24 نومبر 2023 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر و سابق ناب ناظم کراچی محمد طارق حسن سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر امین الحق، جاوید حنیف، حسان صابر کی قیادت میں و دیگر کے ہمراہ طارق حسن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ کے رہنمائوں نے ایم کیو ایم کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد ہونیوالے سیمینار بعنوان "ضلعی خود مختاری و آینی ذمہ داری " کا دعوت نامہ دیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر صدر سراے نیاز خاصخیلی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ، ناب صدور عبد القیوم خان، شاہد عباسی، نعیم خان، رمیز منظور روفی، مشرف علی، ڈاکٹر دیبہ کرمانی، علی عظمت میمن، وسیم انجم دیگر موجود تھے اس موقع پر متحدہ و ق لیگ کے رہنماوں میں جنرل الیکشن سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ملک بالخصوص صوبہ سندھ میں انتخابات کے سلسلے رابطے وسیع کرنے پر زور دیا گیا۔