نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 25 نومبر 2023 15:57

نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2023ء) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی تقرری 90 روز کی مدت 15 نومبر کو مکمل ہونے کے بعد غیر موثر ہو چکی ہے لہٰذا آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم نہیں رہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگراں وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن نے توسیع نہیں کی، عدالت نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔