ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب خونخوار چیتے کا دو بھائیوں پر حملہ ، زخمی کردیا

اتوار 26 نومبر 2023 16:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2023ء) قبائلی ضلع کرم کی حدودمیں پاک افغان سرحد کے قریب خونخوار چیتے نے دو بھائیوں پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔یہ واقعہ پاک افغان سرحد پر واقع زندو گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک خونخوار چیتے نے حملہ کرکے دو بھائیوں ضابط خان اور بابین خان کوشدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بعدازاں پاک افغان سرحد پر موجود طالبان حکومت کے افغان فوجیوں نے فائرنگ کرکے چیتا ہلاک کردیا۔یاد رہے کہ چند ہفتے قبل قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام اور مرکزی شہر پارہ چنار میں بھی ایک چیتا داخل ہواتھا جس نے پانچ سے زائد مقامی شہریوں پر حملہ آور ہوکر زخمی کردیا تھا۔ محکمہ جنگلی حیات نے بعدازاں چیتے کو زندہ پکڑ کر پشاور منتقل کردیا تھا۔