mبلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اجلاس

a پارٹی کو کوئٹہ میں مزید فعال متحرک کرنے عوامی رابطہ مہم سمیت آنے والے انتخابات کے لئے سیاسی سرگرمیاں اور تنظیم سازی و دیگر سیاسی امور کے حوالے سے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث گفتگو

اتوار 26 نومبر 2023 20:00

%کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2023ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران اور پارٹی کے سینئر اراکین کا اہم مشترکہ اجلاس پارٹی کے رہنما میر سراج لہڑی کے رہائش گاہ برمہ ہوٹل میں زیر صدارت پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری منعقد ہوا مہمان خاص پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری سابق رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری سابق ایم پی اے شکیلہ نوید دھوار، مرکزی ھیومن رائٹس سیکرٹری سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، تھے اجلاس میں پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین میر خورشید جمالدینی، جمیلہ بلوچ، حاجی باسط لہڑی، چیئرمین واحد بلوچ، ثانیہ حسن کشانی شمائلہ اسماعیل مینگل، پروین لانگو، سابق ایم پی اے ٹائٹس جانسن، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو ،سینئر نائب صدر ملک محی الدین، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکرٹری میر محمد اکرم بنگلزہء، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی، پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفی سمالانی، انسانی حقوق کے سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ مرکزی و ضلعی سوشل میڈیا کمیٹی کے اراکین اسد سفیر شاہوانی، رضا جان شاہی زئی، ادریس پرکانی، غلام مصطفی مگسی،میر قاسم عزیز مینگل ،یاسر شاہوانی اور غلام مصطفی مری سمیت پارٹی کے کثیر تعداد عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس کی کارروائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نے چلائی تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا محمد عیسی بنگلزہء نے حاصل اجلاس میں پارٹی کو کوئٹہ میں مزید فعال متحرک کرنے عوامی رابطہ مہم سمیت آنے والے انتخابات کے لئے سیاسی سرگرمیاں اور تنظیم سازی و دیگر سیاسی امور کے حوالے سے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث گفتگو میں پارٹی کے کونسلران نے حصہ لیا اور اپنے تجاویز پیش کیے اس موقعے پر پارٹی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ بی این پی کی مضبوط سیاسی قلعہ ہے اور پارٹی کارکنوں نے پارٹی کی پروگرام فکرو خیال کو اجاگر کرنے اور عوام تک پارٹی کی اصولی موقف نظریاتی سیاست و پارٹی بیانیہ کو متعارف کرانے میں یہاں کے لوگوں کے پاس جاکر مشکل اور کھٹن حالات میں ایک طویل سیاسی کردار ادا کیا اور پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنے جملہ توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی حقوق کی جمہوری جدوجہد کو شعوری انداز میں فروغ دینے کے لئے کسی قسم کی قربانی دریغ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ کوئٹہ کے باشعور عوام بی این پی کی پلیٹ فارم اور سردار اختر جان مینگل کی قیادت کا انتخاب کر رکھا ہے اور ہر الیکشن میں اپنا حق رائے دہی کے ذریعے سے بی این پی کو یہاں کے عوام کے حقیقی سیاسی ترجمان جماعت سمجھ کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اور یہاں کے عوام کو یہ بخوبی معلوم ہے کہ سردار اخترجان مینگل اور بی این پی کے بغیر کوہی بلوچستان کے جملہ سیاست ساحل وسائل حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتے اور پارٹی بلا رنگ ونسل مذہب علاقوں سے ذاتی گروہی مفادات سے بالاتر ہوکر ہر قسم کی نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہمارے سیاسی قومی جمہوری جدوجہد کا مقصد اور محور یہاں کی عوام کی ترقی و خوشحالی پسماندگی سے نجات دلانا اور ہر قسم کی ناانصافیوں کا مقابلہ کرنا ہے پارٹی کے کارکنان ایک مرتبہ پھر 2024 کے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور سیاسی مہم عوامی رابطہ کاری مہم کے لیے نکلے اور عوام کو ترقی پسندانہ قوم وطن دوستی کی سیاست کی طرف راغب کرنے اور انہیں فحال رول غصب شدہ حقوق سے متعلق شعور آگاہی دیں بی این پی کے قیادت اور پارلیمان اراکین نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر جس انداز میں بلوچ قوم بلوچستانی عوام کے گھمبیر سیاسی معاشی معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے یہاں کے عوام کے کیساتھ ہمارا ایک نظریاتی اور فکری وابستگی ہے جو کسی قسم کی لالچ کی محتاج نہیں ہے ہمارے دوستوں اور کارکنوں کو یہاں کی عوام کی صحیح معنوں میں حقوق کی ترجمانی کرنے سیاسی جمہوری جدوجہد کو فروغ دینے اور اصولوں پرسودا بازی نہ کرنے کی پاداش میں ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ قوتیں اور انکی گماشتیں اس خام خیالی میں تھے کہ وہ ظلم و ستم خوف وہراس قتل وغارت گری کی نتیجے میں بی این پی کو زیر کرینگے لیکن آج وہ خود زیر ہوچکے ہیں بی این پی آج بھی بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے درمیان میں موجود ڈھنکے کے چوٹ پر نیشنلزم قوم وطن دوستی کی سیاست پر مضبوط گرفت رکھتا ہی