ً ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سیف اللہ کھوسہ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس

= تمام سیاسی جماعتیں، سماجی اور سول سوسائٹی کیی تنظیمیں ووٹ کی اہمیت و افادیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

اتوار 26 نومبر 2023 20:55

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2023ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سیف اللہ کھوسہ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری، پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ میر جلیل مری،تحصیلدار وڈیرہ شاہ نواز مری ، ایڈووکیٹ خلیل مری،رسالدار میجر مولاداد زرکون ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکا نے ووٹ کی اہمیت اور اس کی صحیح استعمال کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں، سماجی اور سول سوسائٹی کیی تنظیمیں ووٹ کی اہمیت و افادیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کو ووٹ کے صحیح طریقہ استعمال اور اہمیت وافادیت کے بارے میں خصوصی آگاہی دیں اور اس سلسلے میں تربیتی پروگرامز کا بھی انعقاد کریں تاکہ ووٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو انتخابی عمل میں شریک کرنے کیلئے ڈی ویک کے توسط سے اجلاس میں شریک افراد ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ذریعے آگاہی پھیلائیں تاکہ خواتین کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کراکے انتخابی عمل جیسے قومی فریضے میں شامل کیا جاسکی