ملتان ڈویژن میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔کمشنر ملتان عامر خٹک

قومی انسداد پولیو مہم آج 27 نومبر تا یکم دسمبر تک جاری رہے گی

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان پیر 27 نومبر 2023 14:11

لودہراں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر 2023ء ) کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے پولیو مہم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملتان ڈویژن میں10829 ٹیمیں25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے  قطرے پلائیں گی اور قومی انسداد پولیو مہم آج 27 نومبر تا یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔ضلع ملتان میں 4380 ٹیمیں 1000089 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی جبکہ ضلع وہاڑی میں 2373 ٹیمیں 622516 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع خانیوال میں 2538 ٹیمیں 596792 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی اور ضلع لودھراں میں 1538 ٹیمیں 374287 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔کمشنر ملتان نے مزید بتایا کہ پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے۔اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔کمشنر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر پولیو کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ڈویژن میں پولیو سے متاثرہ کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ اس سال ماحولیاتی سیمل ٹیسٹ میں ملتان ڈویژن پولیو فری رہا۔

متعلقہ عنوان :