بلوچستان کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع کچھی میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے مہم کا افتتاح

پیر 27 نومبر 2023 19:50

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) بلوچستان کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع کچھی میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے مہم کا افتتاح کیا گیا ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ دادمندوخیل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری ڈی ایس سی پسند خان مستوئی ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او عبد الرحیم زرکون بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موزی مرض سے ہمیشہ کے لیے چٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں پانچ روزہ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سیف اللہ مری نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے افتتاح کیموقع پر,ڈبیلو ایچ او کے ڈی ایس او عبدالرحیم زرکون بھی موجود تھے انہوں نے کہا افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی ایچ او کچھی نے صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم میں 64858ہزاز سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے جس کے لیے 267موبائل یو سی این او 34ایریا انچارج 65 ٹرانزٹٹ پوائنٹ 12 اور 33فکس سینٹرز بنائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر جمعہ دادخان مندوخیل نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائیں اور زندگی بھر کی معذوری سے بہتر ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت بچوں کو یہ قطرے پلائے جانے چاہئیں انہوں نے والدین سماجی کارکنوں رضا کاروں والدین اور علماء کرام سے کہا کہ وہ اس مہم میں پولیو کے خلاف جاری جنگ میں بھرپور حصہ لے کرٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ضلعی انتظامیہ اور پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں جبکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں پولیس اور لیویز کے جوان پوری مہم میں ٹیموں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔