ًپیپلزپارٹی سندھ میں 15سال اقتدار میں رہنے کے باوجود سیاحتی مرکز گورکھ ہل پروجیکٹ میں بھی بہتری نہ لاسکی،کرپشن وکمیشن سسٹم نے سندھ کے ہر شعبہ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، دیانتدار قیادت ہی مسائل کا حل ہے۔محمد حسین محنتی

پیر 27 نومبر 2023 20:30

۲کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں تسلسل کے ساتھ 15سال اقتدار میں رہنے کے باوجود سندھ کے واحد سیاحتی مرکز گورکھ ہل پروجیکٹ میں بھی بہتری نہ لاسکی، کرپشن وکمیشن سسٹم نے سندھ کے ہر شعبہ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، گورکھ ہل سمیت سندھ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی دیانتدار قیادت سے وابستہ ہے، سندھ کے عوام 8فروری کو اہل وباکردار قیادت کو منتخب کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سر شاہنواز لائبرری لاڑکانہ میں شعبہ اطفال کے تحت تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر قاری ابو زبیر جکھرو اور مقامی امیر رمیز راجہ شیخ نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ذمہ دار تینوں بڑی پارٹیاں ہیں پی ڈی ایم کی سولہ ماہ کی حکومت میں بھی اکٹھے تھے اب انتخابات قریب آتے ہی ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ بھی نہیں ، یہ ایک دوسرے کے سہولتکار اور ان کے مفادات بھی ایک ہیں ان کو ملک وقوم کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہی