غزہ میں جنگ بندی میں دو دن کی توسیع، مزید 11 اسرائیلی قیدی رہا

ہم رہاافرادکیساتھ اس وقت تک رہینگے جب تک وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ نہیں مل جاتے،اسرائیلی فوج

منگل 28 نومبر 2023 13:25

غزہ میں جنگ بندی میں دو دن کی توسیع، مزید 11 اسرائیلی قیدی رہا
مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) غزہ کی پٹی میں رہا کیے جانے والے مزید 11 قیدی بحفاظت اسرائیل پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس نے ختم ہونے والی جنگ بندی کو 48 گھنٹے تک طول دینے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا، حالانکہ اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ11 قیدی اب اسرائیلی علاقے میں ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری افواج ان کے ساتھ رہیں گی جب تک کہ وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ نہیں مل جاتے۔قیدیوں کی آمد کی تصدیق ہونے کے فورا بعد، اسرائیل کی جیل اتھارٹی نے کہا کہ 33 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔قطر کے مطابق رہا ہونے والے اسرائیلی فرانس، جرمنی اور ارجنٹائن کے دوہرے شہری ہیں، جس نے معاہدے میں ثالثی میں مدد کی۔جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا، جن میں دو جرمن نوجوان بھی شامل ہیں۔