کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف درخواست پر ایس پی انوسٹی گیشن اور سی ٹی او لاہور کو نوٹس جاری

منگل 28 نومبر 2023 14:13

کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے  خلاف درخواست پر ایس پی انوسٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر درخواست پر ایس پی انوسٹی گیشن اور سی ٹی او لاہور کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے منگل کو رانا سکندر ایڈووکیٹ کی دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو رانا سکندر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا،درخواست گذار کے مطابق سی ٹی او عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ پولیس کو کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کرنے کا حکم دیا جائے اورجن بچوں کا سی آر او میں شامل کیا گیا اسے خارج کیا جائے۔