چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا کیس: وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

منگل 28 نومبر 2023 14:13

چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا کیس: وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) سابق وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے دور ان پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار خالد محمود کمیشن میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔