
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین امریکہ کی اسرائیلی حمایت کی مذمت کرنے سے بھی کتراتے ہیں، قائد ن لیگ کی خاموشی پر امیر جماعت اسلامی کا ردعمل
محمد علی
جمعرات 8 مئی 2025
22:24

(جاری ہے)
پوری پاکستانی قوم متحد ہے، حکومت فوری طور پرکل جماعتی کانفرنس بلائے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت کا کہنا تھا کہ وزراء دفاعی تجزبہ نگار بننے کی بجائے سفارتی اور میڈیا کا محاذ سنبھالیں اور عالمی سطح پر بھارتی دہشت گردی کو آشکار کریں۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے معاملات کی سنگینی کے باوجود غزہ کے مسئلہ کو اجاگر رکھنا دینی فرض سمجھتے ہیں۔ بھارت اور اسرائیل ایک ہیں، خطے میں اشتعال انگیزی کر کے غزہ سے عالمی توجہ ہٹانا بھی بھارت کے اہداف میں شامل تھا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ساجد ناموس بھی پریس کانفرنس کے دواران موجود تھے۔ امیر جماعت نے بھارتی حملوں میں ہونے والی شہادتوں پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کو جواب دینا پاکستان کا استحقاق ہے اور قوم اس کی منتظر ہے، قوم اس کی بھی منتظر ہے کہ حکومتی پارٹی کے سربراہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین امریکہ کی اسرائیلی حمایت کی مذمت کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ملٹری ٹرائل سے متعلق فیصلہ پرسوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حالات میں قوم میں تقسیم کے لیے کوئی بیان نہیں دینا چاہتے البتہ ایسے موقعوں پر سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے بجائے اس کے کہ ان کے گردمزید گھیرا تنگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے عوام کے زخموں پر فوری مرہم رکھے، کے پی میں قیام امن کی کاوشوں کو تیز کیا جائے، دونوں صوبوں کے عوام کے وسائل پر اختیار سے متعلق سوالات کاحل نکالا جائے، پانی کی تقسیم کے معاملہ کو خوش اسلوبی سے نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا موجودہ نادر موقع پر جب پوری قوم سیاسی اختلافات بھلا کر بھارتی جارحیت کے مقابلہ میں یک جان ہوگئی ہے، اولین ذمہ داری حکومت کی ہے کہ وہ اس اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بروقت اور مناسب اقدامات اٹھائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ حکومت قوم کو آگاہ کرے کہ ملک کے دفاع کے لیے کیا حکمت عملی ہے اور بھارت کو کس طرح جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بچے بچے سمیت پوری دنیا کو میڈیا کے ذریعے یہ پیغام ملنا چاہیے کہ گجرات کا قصاب اور مسلمانوں سمیت بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی دشمن بی جے پی حکومت نے کس طرح جنگی جنون میں مبتلا ہوکر پہلے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کرایا اور بعد میں میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ غزہ پرقبضہ کے امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا کو یورپی یونین کے چھ ممالک نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے 66 ہزار حاجیوں کی رقوم کی واپسی کے بعد حج کی ادائیگی کا مسئلہ پیدا ہونے پر حکومت سے اپیل کی کہ سعودی حکام سے بات کرکے اس معاملہ کا حل نکالا جائے اور لوگوں کی حج ادائیگی یقینی بنائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت گرنے کے بعدریسکیو آپریشن تاحال جاری، 15 لاشیں نکال لی گئیں
-
ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.