برسلز، نگراں وزیرِخارجہ کی نائب صدریورپی پارلیمان سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

منگل 28 نومبر 2023 14:13

برسلز، نگراں وزیرِخارجہ کی نائب صدریورپی پارلیمان سے ملاقات ، دوطرفہ ..
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نائب صدر یورپی پارلیمان ہیدی ہوتالا سے برسلز میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی شراکت داری اور جی ایس پی پلس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین پاکستان کی انتہائی اہم تجارتی شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا تسلسل اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔دونوں فریقین نے یورپی یونین اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔