نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی نجی کالج کی بس پر فائرنگ سے 2 طالبات زخمی

منگل 28 نومبر 2023 15:48

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی نجی کالج کی بس پر فائرنگ سے 2 طالبات زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) موہلنوال سندر کے قریب ملتان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی نجی کالج کی بس پر فائرنگ سے 2طالبات زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نجی کالج کے بچے کشمیر ٹرپ پر جا رہے تھے کہ موہلنوال سندر کے قریب ملتان روڈ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں طالبہ عائشہ اور نمرہ زخمی ہو گئیں جنہیںطبی امداد کے لئے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والی طالبہ عائشہ جنرل ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہے۔ سندر پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔