16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 3 جنوری سے شروع ہو گی

منگل 28 نومبر 2023 15:53

16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 3 جنوری سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 3 جنوری سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آٹھ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، ایمچور، لیڈیز، ڈیف مینز اینڈ ویمن، انٹر یونیورسٹیزاور انٹر سکولز شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 3 جنوری تک کروا سکتے ہیں،چیمپئن شپ 7 جنوری تک جاری رہیگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :