Live Updates

تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو کرانے کا فیصلہ

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بلامقابلہ چئیرمین رہیں گے، پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 نومبر 2023 15:31

تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے عمران خان کی مشاورت سے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو جمعہ کو کرائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بلامقابلہ چئیرمین رہیں گے جب کہ پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو 20 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔ بعدازاں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو 20 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات 13جون 2021 سے التواء کا شکارتھے اور 8جون 2022کوپی ٹی آئی نے پارٹی آئین میں تبدیلی کرنے کے بعد 10جون2022کو انٹراپارٹی الیکشن کرایااورمنتخب ممبران کی لسٹ (سرٹیفیکیٹ) الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جسکے بعدپی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنرجمال انصاری نے کمیشن کوبتایاتھاکہ ہم نے آئین میں تبدیلی کی ہے اورپارٹی آئین کمیشن میں جمع کروایاتاہم بعدمیں پارٹی کے وکیل بیرسٹرگوہرنے الیکشن کمیشن۔

کوبتایاکہ ہم نے پارٹی آئین میں ترامیم واپس لے لی ہے اورسرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروایاجس پرکمیشن نے 13ستمبرکوفیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے انٹڑا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 20روز کے اندر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات