کرکٹرز سے پیسے لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار

سکرنڈ تھانے کے 4 پولیس اہلکار ملوث پائے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد

منگل 28 نومبر 2023 17:22

کرکٹرز سے پیسے لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) کرکٹرز سے پیسے لینے والے 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔دوسری جانب قومی کرکٹرز سے پیسے لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق سکرنڈ تھانے کے 4 پولیس اہلکار ملوث پائے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔سندھ پولیس حکام کے مطابق تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اور بڑے منشی کو غفلت پر معطل کیا گیا ہے اور انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز عامر یامین اور صہیب مقصود نے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی داستان سوشل میڈیا پر بیان کردی تھی۔صہیب مقصود نے پولیس اہلکاروں پر 8 ہزار روپے لینے کا الزام عائد کیا تھا۔