علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023ء کے ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان

منگل 28 نومبر 2023 21:33

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023ء کے ایف اے پروگرامز کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023ء کے ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان گذشتہ روز کردیا۔ نتائج طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر فراہم کردیئے گئے ہیں۔پروگرامز مکمل کرنے والے طلبہ کو کمپلیٹرز بھی جلد ارسال کئے جائیں گے۔یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2023ئ میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کی مشقیں جمع کرانے کا شیڈول بھی جاری کرکے تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے چار مشقوں والے کورسز کی پہلی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 4۔دسمبر ہے، دوسری مشق کی28 دسمبر، تیسری مشق کی29 جنوری جبکہ چوتھی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 16فردری، 2024 مقرر کی گئی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے دو مشقوں والے کورسز کی پہلی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 28دسمبر، 2023 جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 16فروری، 2024 مقرر کی گئی ہے۔طلبہ اپنے کورسز کے ٹیوٹرز کے نام پتہ و دیگر معلومات سی ایم ایس پر اپنے پورٹل یا یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخوں کے بعد موصول ہونے والی مشق/مشقیں تاخیر شدہ تصور کی جائیں گی اور قابل قبول نہ ہونگی، جس کے ذمہ دار متعلقہ طلبہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :