ملک میں امن اور ترقی، عام آدمی کو تعلیم، صحت فراہم کرنا ہمارا مشن ہے،پرویز خٹک

منگل 28 نومبر 2023 22:35

ملک میں امن اور ترقی، عام آدمی کو تعلیم، صحت فراہم کرنا ہمارا مشن ہے،پرویز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا کہ ہم ملک میں امن و ترقی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں ایسا کوئی محکمہ نہیں جس میں اصلاحات نہیں کیں، ہمارا مشن عام آدمی کو تعلیم صحت کی سہولیات فراہم کرنا تھا، عوام سے وعدہ ہے کہ اگر موقع ملا تو صاف ستھرا نظام دیں گے، ہمارے پاس تجربہ بھی ہے اور کوئی ادارہ مجھے بیوقوف بھی نہیں بنا سکتا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کسی اور پارٹی میں کسی کو جاتے نہیں دیکھا، جس کے پاس اپنا ووٹ بینک نہیں مجھے ان کی کوئی ضرورت نہیں، صاف نظر آرہا ہے کہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں، کئی جگہوں پر مختلف جماعتوں کے ساتھ اتحاد کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔