y شاپنگ سینٹر میں آگ چوتھی منزل پر موجود ’’کافی شاپ ‘‘سے لگی

ی*چوتھے فلور کا انتظام ایک نجی مارکیٹنگ کمپنی کے پاس ہے‘مال کی انتظامیہ کا تعلق نہیں

منگل 28 نومبر 2023 20:20

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں گزشتہ دنوں لگنے والی آگ کی ذمے دارچوتھے فلور کی انتظامیہ ہے ، چوتھی منزل پر یہ آگ تیسری بار لگی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چوتھی منزل پر کافی لاؤنچ بنایا گیا تھا اور کام کرنے والے لوگ کافی شاپ آتے تھے ، آگ چوتھی منزل پر موجود کافی لاؤنچ سے لگی ،آگ سے سب سے زیادہ متاثر بھی چوتھی منزل ہوئی ۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ بھڑکی اس وقت صبح کے 6 بج رہے تھے جس کی وجہ سے تمام کاروبار، شاپنگ سینٹر اور دیگر فلورز مکمل بند تھے اور بجلی کی سپلائی بھی بند تھی جبکہ اس وقت بجلی کی فراہمی صرف چوتھے فلور میں جاری تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شاپنگ سینٹر ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس اور کال سینٹر کے دفاتر موجود تھے جس کے تمام انتظامات ایک نجی مارکیٹنگ کمپنی دیکھتی ہے اور مال کی انتظامیہ دیگر فلور کے انتظامات دیکھتی ہے اور اس کا چوتھے فلور سے کوئی تعلق نہیں ہے ، چوتھے فلور پر فور سیلنگ کی وجہ سے آگ زیادہ پھیلی اور دھواں بھر گیا جس سے لوگوں کا دم گھٹ گیا جبکہ سیکورٹی کو راستوں کا علم نہیں تھا ۔

شاپنگ سینٹر ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال کی انتظامیہ جن دیگر فلور کے معاملات دیکھتی ہے وہاں تمام صورتحال بہتر تھی اور کہیں پر شارٹ سرکٹ کا خطرہ نہیں تھا ،آگ کے بعد چھٹے فلور پر تمام دفاتر محفوظ رہے جبکہ چھٹے فلور پر کوئی آگ نہیں لگی، تیسری ،پانچویں اور چھٹی منزل پر تمام بجلی کی وائرنگ بھی درست حالت میں موجود ہے جبکہ حال میں انتظامیہ کی جانب سے مرمت بھی کرائی گئی ہے ، اس کے علاوہ عمارت کی چھٹی منزل پر رکھا جنریٹر بھی درست حالت میں موجود ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مال کی چوتھی منزل پر یہ آگ پہلی مرتبہ نہیں لگی بلکہ اس منزل پر یہ آتشزدگی کا تیسرا واقعہ ہے اور انتظامیہ چوتھی منزل پر آگ لگنے کے ذمے داروں کو تحفظ دینا چاہتی ہی

متعلقہ عنوان :