گلین میکس ویل نے گھر میں گھس کر بھارت کی پھینٹی لگا دی
گوہاٹی میں رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے باوجود بھارتی ٹیم کو سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست، آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں آخری اوور میں زیادہ رنز بٹور کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
محمد علی بدھ 29 نومبر 2023 00:18
(جاری ہے)
آسٹریلیا نے ناصرف بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح حاصل کی، بلکہ ساتھ ساتھ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں آخری اوور میں زیادہ رنز بٹور کر نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
کینگروز نے منگل کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے آخری اوور میں 23 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا ۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2016ء میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے آخری اوور میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں 19 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا نے 2022ء میں آسٹریلیا کے خلاف آخری اوور میں 19 رنز بنا کر فتح حاصل کی تھی۔ اسی میچ میں دونوں اننگز کے آخری اوورز میں مجموعی طور پر 50 سے زائد رنز بننے کا ریکارڈ بھی بن گیا۔ منگل کو گوہاٹی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی بلے بازوں نے اننگز کے آخری اوور میں آسٹریلوی بائولر گلین میکسویل کے خلاف 30 رنز بنائے جبکہ آسٹریلوی بیٹرز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اننگز کے آخری اوور میں 23 رنز بنائے، یہ کسی بھی ٹی ٹونٹی میچ کی دونوں اننگز کے آخری اوور میں سب سے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.