تیسری بار ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

طالب علم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کا طالب علم تھا، جس نے ہارڈنگ ہاسٹل میں مبینہ طور نشہ آوور گولیاں کھاکر خودکشی کی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 29 نومبر 2023 00:23

تیسری بار ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم نے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2023ء) تیسری بار ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم نے خودکشی کرلی۔ اسلامیہ کالج پشاور کے سینئیر اکیڈمک انڈمنسٹریٹر (پرووسٹ) کے مطابق طالب علم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کا طالب علم تھا، جس نے ہارڈنگ ہاسٹل میں مبینہ طور نشہ آوور گولیاں کھاکر خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق طالب علم کے والد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے اور کہا کہ بیٹے نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پرخودکشی کی، اس سے قبل بھی دو مرتبہ ٹیسٹ دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں خودکشی کرنے والے طالب علم کا تعلق پاراچنار سے تھا۔ پرووسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دوست نے طالب علم کو تشویشناک حالت میں کمرے میں پایا تو فوراً وارڈن کو مطلع کیا، جس کے بعد وارڈن، مانیٹر اور ہیڈ بئیرر نے متاثرہ طالب علم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کے معدے کی صفائی ہوئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

ادھر بنوں میں نوجوان سرکاری افسر بلال پاشا کی مبینہ خود کشی کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ واقعے کی تفتیش کرنے والی بنوں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلال پاشا کی موت کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا اور ہر پہلوسے جائزہ لیا گیا جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعہ بظاہر خود کشی ہے۔

پولیس کے مطابق بلال پاشا کا گھریلو تنازعہ بھی چل رہا تھا، نوجوان سرکاری افسر کا بنوں سے راولپنڈی تبالہ بھی ہوگیا تھا۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ راولپنڈی بلال پاشا کی سابقہ اہلیہ بھی بڑے سرکاری عہدے پر فائز ہے، اسی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار تھے۔ پولیس حقائق جاننے کیلئے مزید تفیش کر رہی ہے اور تاحال یہی ثابت ہورہا ہے کہ یہ خود کشی کا واقعہ تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بلال پاشا نے 9ایم ایم پستول سے اپنی کنپٹی پر ایک گولی چلائی جس سے ان کی موت واقع ہوئی، پوسٹ مارٹم پورٹ بھی یہی ظاہر کررہی ہے۔ پولیس نے انکوائری کرکے رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کر دی ہے۔ دوسری جانب مبینہ خود کشی کرنے والے نوجوان سرکاری افسر بلال پاشا کے والد نے بھی اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں کئی اہم انکشافات کر دیے۔