سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا 107 واں اجلاس

بدھ 29 نومبر 2023 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا 107 واں اجلاس منگل کو سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران خدمات میں مجموعی نمو 0.82 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ زراعت اور صنعت میں مثبت نمو کا تخمینہ 3.05فیصد لگایا گیا ہے۔

نقل و حمل کے شعبے نے 1.7فیصد کی نمو حاصل کی جبکہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن جو کہ پچھلے سال کی بیشتر سہ ماہیوں میں منفی رہا، اس نے 2.4فیصد نمو کر کے اپنی سمت تبدیل کر لی ہے۔ انشورنس کمپنیوں، ایکسچینج بروکرز، مرکنٹائل بروکرز کی پیداوار میں کمی اور ڈیفلیٹر میں بھی اعلی نمو کی وجہ سے فنانس اور انشورنس انڈسٹری میں 12.79 فیصد کی منفی نمو دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

نظرثانی شدہ تخمینوں میں زراعت میں نمایاں طور پر 1.55 فیصد سے 2.25 فیصد تک بہتری آئی ہے۔ جبکہ اہم فصلوں میں 3.20فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔ صوبہ پنجاب کی زیادہ پیداوار کی وجہ سے جنگلات میں نظرثانی شدہ تخمینوں میں 3.93 فیصد سے 14.2 فیصد تک بہتری آئی ہے۔ بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی (6.03ٖفیصد سے 9.84فیصد تک) میں بہتری ائی ہے ۔ اجلاس میں کمیٹی نے 2016-17 سے 2022-23 تک کی سیریز کی منظوری دی اور ڈیٹا کی تقسیم اور نظرثانی کی پالیسی کے ساتھ 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے تخمینے کی بھی منظوری دی۔