ٹرمپ کو جیل میں ڈال کر ہی ججوں پرحملے روک سکتے ہیں، مائیکل اسٹیل

ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل میں ڈالنے سے ان کے حامی مشتعل ہوں گے،انٹرویو

بدھ 29 نومبر 2023 14:01

ٹرمپ کو جیل میں ڈال کر ہی ججوں پرحملے روک سکتے ہیں، مائیکل اسٹیل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے سابق سربراہ مائیکل اسٹیل نے کہا ہے کہ ججوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حملے روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سابق صدر کو جیل میں ڈال دیا جائے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ججوں پر حملے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حیرت ذدہ ہیں کہ سابق صدر کو اس حد تک گرنے کی اجازت کیسے دیدی گئی۔مائیکل اسٹیل نے تسلیم کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل میں ڈالنے سے ان کے حامی مشتعل ہوں گے مگر ان کا کہنا تھا کہ سن 2024 کے صدارتی امیدوار کا بہت زیادہ لحاظ کیا جاچکا، اب اسے روکنا ہوگا۔