اٹک پولیس نے چارمنشیات فروش گرفتار کرلئے

بدھ 29 نومبر 2023 16:05

اٹک پولیس نے چارمنشیات فروش گرفتار کرلئے
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) اٹک پولیس نے چار منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر منشیات کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ جنڈ پولیس نے دورانِ گشت بدنامِ زمانہ منشیات فروش عبدالوحید سے 1150 چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف دورانِ چیکنگ منشیات فروش عبدالوحیدسے 1100 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مشکوک شخص شیر علی سے دورانِ چیکنگ 500 گرام چرس بر آمد کر لی۔ایک اور کارروائی میں منشیات فروش سجاد احمد سے 520 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔\378