چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (کل) سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

بدھ 29 نومبر 2023 16:52

چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (کل) سے اسلام آباد میں شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (کل)30 نومبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ گزشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور عامر نواز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں پاکستان سمیت ملائشیا، مصر، امریکہ، سپین اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی شامل ہیں۔ مرد اور خواتین ایونٹ میں 32، 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی آمد شروع ہو چکی ہے۔ کوارٹر فائنل کے مقابلے 2 دسمبر کو، سیمی فائنل 3 دسمبر اور 4 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائے گے۔ ٹورنامنٹ 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے لئے 12 ہزار ڈالر اور خواتین کے لئے 6 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔