
فلسطینی اپنی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہے ہیں ،اقوام متحدہ
خطے میں میں اتنی بڑی تعداد میں ہونے والی اموات اور تباہی سے خوفزدہ ہیں ،بیان
بدھ 29 نومبر 2023 16:59

(جاری ہے)
سیکرٹری جنرل نے طویل مدتی جنگ بندی اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کی رہائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی شہری انسانی تباہی کا شکار ہیں، بے گھر ہونے والے تقریبا 17 لاکھ فلسطینی کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں ، بیت المقدس کے مشرقی حصے سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
سربراہ اقوام متحدہ نے ان ہزاروں خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا جو اپنے پیاروں کو کھو رہے ہیں،جس میں غزہ میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو ای) ایک ناگزیر لائف لائن ہے، جو لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو اہم مدد فراہم کرتی ہے ، یہ پہلے سے بھی کہیں زیادہ اہم ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی حمایت کے ذریعے یو این آر ڈبلیو اے کے ساتھ کھڑی ہو۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ فلسطینی عوام کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی اور امن اور وقار کے ساتھ جینے کے حق کے اعادہ کا دن ہے۔انتونیوگوتریس نے زندگی بچانے والی امداد تک غیر محدود رسائی، تمام یرغمالیوں کی رہائی، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں توسیع انسانیت کی جھلک اور امید کی کرن ہے ،تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ جنگ بندی غزہ کی پٹی کی امدادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکہ نے مداخلت بڑھائی، امریکی صحافی کی رپورٹ
-
آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
-
ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
امریکا‘برطانیہ معاہدے کا اثر‘ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
-
بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود،مواقع میسر نہ ہونے سے نوجوان پیچھے رہ گئے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.