کراچی،نامعلوم کار سوار 6 سالہ بچے کی لاش جناح اسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار

بدھ 29 نومبر 2023 17:17

کراچی،نامعلوم کار سوار 6 سالہ بچے کی لاش جناح اسپتال کے باہر چھوڑ کر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) نامعلوم کارسوار6 سالہ بچے کی لاش اسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے، جس کے سر اور چہرے پر زخموں کے نشان واضح ہیں، عینی شاہدین کے مطابق ہنڈا سوک کار میں 2 افراد سوار تھے۔کراچی جناح اسپتال کے باہر نامعلوم افراد 6 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے، کار ڈرائیور نے بوکھلاہٹ میں اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو بھی روند ڈالا۔

عینی شاہدین کے مطابق ہنڈا سوک کار میں 2 افراد سوار تھے، جنہوں نے بچے کی لاش پھینکی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، اور شواہد جمع کرنا شروع کردیے۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کے سر اور چہرے پر زخموں کے نشان واضح ہیں، اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہے ہیں، اور واقعے کے حوالے سے تفتیش کررہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جس گاڑی میں نامعلوم ملزمان آئے اس کا رجسٹریشن نمبر حاصل کر لیا گیا ہے، گاڑی محمد رضا کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال جہانگیر درانی کے مطابق بچے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، بتایا گیا کہ بچے کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا، ایمرجنسی کی پرچی بنوانے کا کہا گیا تو نا معلوم افراد فرار ہو گئے۔