28 دنوں میں 47ہزار 961 ریلوے مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروائیں

ریلوے کے اکائونٹ سے 11کروڑ 48لاکھ 30ہزار 522روپے مسافروں کو واپس کئے گئے

بدھ 29 نومبر 2023 19:49

28 دنوں میں 47ہزار 961 ریلوے مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروائیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) مختلف وجوہات کی وجہ سے ٹرین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 28دنوں میں 47ہزار 961مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروائیں۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی مد میں ریلوے خزانے سے 11کروڑ 48لاکھ 30ہزار 522روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔اعدادوشمار لاہور سمیت ملک کی ساتوں ڈویژنوں میں ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے ہیں، 28نومبر کو ایک ہی دن میں 740ٹکٹیں ری فنڈ ہوئیں، ٹکٹوں کی ری فنڈنگ سے ایک ہی دن میں 18لاکھ 28ہزار 473روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :