انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانابہت ضروری ہے،شہزاد انور

بدھ 29 نومبر 2023 21:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) خواتین کو بااختیار بنانے اور ملک کی ترقی میں خواتین کے متحرک کردار کے لیے انتخابی عمل میں ان کی شرکت یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا، اس میں اضافہ اور رکاوٹوں کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار ٹرینر شہزاد انور اور عزیر احمد نے مردان میں غیر سرکاری تنظیم فافن اور ٹی ڈی ای اے کے اشتراک سے آئی آر ایس پی کے زیر اہتمام خواتین لیڈٹرینرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، شہزاد انور نے بتایا کہ لیڈٹرینرزماسٹر ٹرینرز کو ٹریننگ دیں گے جبکہ ماسٹر ٹرینرز سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ کو تربیت دیں گے۔

تاکہ پولنگ کا عمل بہتر طریقے سے انجام دے سکیں اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنہ کرنا نہ پڑے۔

(جاری ہے)

شہزاد انور نے کہا کہ صاف، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات ً کرانا فافن اور ٹی ڈی ای ایکی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے جمہوری عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملہ کی تربیت انتہائی ضروری ہے تاکہ خوش ا سلوبی سے انتخابات مکمل ہو سکیں۔

شہزاد انور نے تربیت لینے والے شرکا سے کہا کہ آپ لوگوں نے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے کام کرنا ہے آپ لوگوں کی ٹریننگ اچھی ہوگی تو قانون پہ عمل کروانے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی آپ لوگوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے یہاں سے جا کے دوسرے عملوں کو بھی آپ لوگوں نے ٹریننگ کروانی ہے سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کو اچھی تربیت دینا اور اچھی تربیت لینا ضروری ہے اچھا تربیتی یافتہ شخص ہی تمام تر دشواریوں سے بچ سکتا ہی