د وسابق ایم این ایز اورسابق صوبائی وزیر کا جہانگیرترین کاساتھ دینے کا فیصلہ

بدھ 29 نومبر 2023 22:45

د وسابق ایم این ایز اورسابق صوبائی وزیر کا جہانگیرترین کاساتھ دینے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کی بڑی سیاسی ہلچل ، ا?ئی پی پی کا سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کو ایک اوربڑا جھٹکا دیدیا۔ دو سابق ارکان قومی اسمبلی کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جہانگیرترین سے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دٴْلا، سابق ایم این اے غلام محمد لالی کی ملاقات کی اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیرکرنل ریٹائرڈ محمد انور کی بھی جہانگیرترین سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرورخان، اسحق خاکوانی ، عون چوہدری ، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے ۔ د وسابق ایم این ایز اورسابق صوبائی وزیر کا جہانگیرترین کاساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں ا?ئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ جہانگیرترین نے تینوں رہنماوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔