سائرہ گورگیج کی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقاتیں،رہنماؤں کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید ،پھولوں کے گلدستے پیش

بدھ 29 نومبر 2023 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی مستونگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ساہرہ گورگیج نے پیپلز پارٹی کی 56 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کوئٹہ آنے والے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سید خورشید شاہ ،اعجاز جھکرانی، ناصر شاہ،مہدی حسن اور دیگر سے وفد کے ہمراہ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی صورتحال،پارٹی معاملات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔ساہرہ گورگیج نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو مستونگ کے خصوصی دورے کی دعوت بھی دی۔