پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال، سید ذکی الحسن شاہ آف کلیووال سیداں، شیخ شاہد انور آف جلالپورجٹاں،سید بابر جاوید،شیخ محمد سلمان، حاجی ریاض ابراہیم کی جمخانہ میں خصوصی میٹنگ

جمخانہ کلب کے الیکشن میں امیدوار برائے سیکرٹری جواد جعفری کی حمایت کا اعلان

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعرات 30 نومبر 2023 11:12

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2023ء) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال، سید ذکی الحسن شاہ آف کلیووال سیداں، شیخ شاہد انور آف جلالپورجٹاں،سید بابر جاوید،شیخ محمد سلمان، حاجی ریاض ابراہیم کی جمخانہ میں خصوصی میٹنگ ہوئی میٹنگ میں جمخانہ الیکشن میں امیدوار کی حمایت کیلئے مشاورت کی گئی جس میں سیدذکی الحسن شاہ، شیخ شاہد انور،سید بابر جاوید نے چوہدری قمر اقبال کو اپنے گروپ کے ووٹوں کے اختیارات سونپ دئیے جس کے بعد چوہدری قمر اقبال نے سید ذکی الحسن شاہ، شیخ شاہد انور، سید بابر جاوید کا شکریہ ادا کیا کہ تما م دوستوں کا مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے چوہدری قمر اقبال نے کہاکہ ہمارے گروپ میں کوئی بھی لیڈر نہیں ہم سب بھائی ہیں اور آئندہ بھی جمخانہ الیکشن کے لیے تمام بھائیوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد تمام بھائیوں کے اعتماد اتحاد اتفاق کے بعد کسی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ ہوا کرے گااور میں ہمیشہ اپنے تجربے کی روشنی میں تمام دوستوں کو اپنی رائے سے آگاہ کیا کروگا چوہدری قمراقبال نے کہاکہ آئندہ بھی جمخانہ الیکشن کے دوران پاکستان میں ہمارے گروپ سے رابطہ کیلئے شیخ شاہد انور اور اووسیز کیلئے سید بابر جاوید سے رابطہ کیا جائے گا جس کے بعد ہمارے گروپ کے تمام دوست بھائیوں کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جایا کرے گا جس سے نہ تو کسی امیدوار کو کوئی پریشانی ہوگی اور نہ ہی ہمیں کوئی پریشانی ہو گی چوہدری قمراقبال نے میٹنگ کے آخر میں پھر کہاکہ سید ذکی الحسن شاہ میرا بھائی ہے میں اس کا دوبارہ شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ مجھ پر بہت اعتماد کرتا ہے چوہدری قمراقبال سے پہلے سے طے شدہ میٹنگ کے لیے آنے والے جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب راجہ ریاض راسخ، سینئر صحافی مرزا عامربیگ، مزمل بٹ،مبین الرحمن بھی ان کی مشاورتی میٹنگ میں شامل ہو گئے چوہدری قمراقبال، سید ذکی الحسن شاہ نے اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے جمخانہ الیکشن میں امیدوار کی حمایت کے لیے اپنے گروپ کے 9ووٹ دینے کا اعلان کیا ایک طویل مشاورت کے بعد 9ووٹوں کا فیصلہ جمخانہ سیکرٹری کے امیدوار جواد جعفری کے حق میں کر دیا فیصلے کے بعد عدنان خان کی قیادت میں آنے والے وفد جس میں طارق بلال ملک، وحید الزمان ڈوگہ، خرم بھٹی،محمد شاہد سمیت دیگر ساتھیوں کی موجودگی میں مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا جس کے بعد جواد جعفری، عدنان خان، وحیدالزمان ڈوگہ، طارق بلال ملک نے چوہدری قمراقبال، سید ذکی الحسن شاہ، شیخ شاہد انور،سید بابرجاوید سمیت تمام گروپ کا شکریہ ادا کیا۔