حماس نے 4 غیر ملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کردئیے

رہائی پانے والے یرغمالیوں میں دوہری ڈچ شہریت کے حامل بچے سمیت 3 جرمن اور ایک امریکی بھی شامل

جمعرات 30 نومبر 2023 15:39

حماس نے 4 غیر ملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کردئیے
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) حماس نے عارضی جنگ بندی معاہدے کے چھٹے اور آخری روز 4 غیرملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کردیے جبکہ حماس کے جانب سے یرغمالیون کی رہائی کے بعد اسرائیل کو بھی بھی مزید 30 فلسطینی رہا کرنے پڑے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت مزید 10 اسرائیلیوں اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل روس کی دوہری شہریت کی حامل دو اسرائیلی خواتین کو بھی رہا کیا گیا تھا۔ترجمان قطری محکمہ خارجہ ماجد محمد الانصاری کے مطابق حماس کی جانب سے رہائی پانے والے یرغمالیوں میں دوہری ڈچ شہریت کے حامل بچے سمیت 3 جرمن اور ایک امریکی بھی شامل ہے۔