ذکا اشرف کرکٹ آسٹریلیا جائیں گے

آئندہ ماہ پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ذکا اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے،

جمعرات 30 نومبر 2023 16:38

ذکا اشرف کرکٹ آسٹریلیا جائیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کرکٹ آسٹریلیا کی پر پاکستان آسٹریلیا میچ دیکھیں گے ذرائع کے مطابق بھارت میں ورلڈکپ کے دوران ہونے والی آئی سی سی میٹنگ کے دوران ذکا اشرف کی آسٹریلوی بورڈ حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی، دونوں بورڈز باہمی ہوم اینڈ اوے سیریز اور جونیئر ٹیموں کے ٹورز کیلئے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ ماہ پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ذکا اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے، انھیں میزبان بورڈ نے مدعو کیا ہے، اس دوران پاک آسٹریلیا کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔آئندہ ماہ پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ذکا اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے،