ساہیوال، ہول سیل آٹوز دوکان 25لا کھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ،مقدمہ درج

جمعرات 30 نومبر 2023 23:01

ساہیوال، ہول سیل آٹوز دوکان 25لا کھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ،مقدمہ ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) اڈہ گیمبر پر ہول سیل آٹوز دوکان کو آگ لگا دی گئی25لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے پانچ نا معلوم ملزموں نے دوکاندار اشفاق محمود کی دوکان پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گئے جس سے 25لاکھ روپے کا میٹریل جل گیاریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھائی لیکن سامان جل گیا۔پولیس یوسف والہ نی5نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ 436ت پ درج کرکے تفشیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :