ملک سجاد حسین نے فلسطینی عوام کیلئے 2 ہزارمن گندم دینے کااعلان کردیا

ملک سجاد حسین ہرسال ایک ہزارمن گندم اپنے گاؤں کے مستحق خاندانوں میں تقسیم کرتے ہیں

جمعہ 1 دسمبر 2023 16:13

ملک سجاد حسین نے فلسطینی عوام کیلئے 2 ہزارمن گندم دینے کااعلان کردیا
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) سعودی عرب کی معروف کاروباری،سماجی شخصیت ملک سجاد حسین نے فلسطینی عوام کیلئے 2ہزارمن گندم دینے کااعلان کردیا،ملک سجادحسین ہرسال ایک ہزارمن گندم اپنے گاؤں کے مستحق خاندانوں میں تقسیم کرتے ہیں،گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل ملک محمد افضل کے بھائی سعودی عرب کی معروف کاروباری سماجی شخصیت ملک سجاد حسین نے اس سے قبل وہ اپنے ذاتی زمین سے المعراج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایک ہزار من گندم علاقہ کے مستحقین میں فری تقسیم کرتے ہیں، رواں برس انہوں نے نواحی چک نمبر42مرڑ میں ایک مسجد کی تعمیر کا اعلان کر کے کام کا اغاز کر دیا جبکہ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول کی لائبریری کیلئے 3 لاکھ سے زائد کی رقم دی، ملک سجاد حسین کی سماجی فلاحی کاوش کو اہل علاقہ کی طرف سے سراہا جا رہا ہے، اس موقعہ پر ان کے والد محترم ملک مختار احمد، پرنسپل ملک محمد افضل،عتیق باجوہ، سینئر صحافی محمد انور انصاری، میاں وسیم اکرم سمیت اہل علاقہ موجود تھے۔