چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کیخلاف سائفرکیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا ، تحریری فیصلہ جاری

جمعہ 1 دسمبر 2023 22:29

چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کیخلاف سائفرکیس کا ٹرائل اڈیالہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) چیئرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفرکیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفرکیس کی جمعہ کو سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز عدالت پیش نہیں کیاگیا۔گزشتہ سماعت پر سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ملزمان کی پیشی کے حوالے سے سیکیورٹی رپورٹ جمع کروائی۔

(جاری ہے)

عدالت نے چیف کمشنر آفس اسلام آباد اور سپرٹنڈنٹ جیل کو جیل ٹرائل کے حوالے سے انتظامات کرنے کے لیے خط لکھا۔ وزارتِ قانون اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے خط کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ اٹھائیس نومبر کے آرڈر کے کی روشنی میں سائفرکیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکشن دی ہے کہ سایفرکیس کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی حاضری سے متعلق سماعت کل اڈیالہ جیل میں نو بجے ہوگی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن سے متعلق درخواست پر نوٹس بھی جاری کردیے۔