فیکٹری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر

کامسیٹس یونیورسٹی نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں داخلوں کا آغاز کردیا

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:02

فیکٹری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) صوبہ بھر کے فیکٹری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، کامسیٹس یونیورسٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ملازمین کے بچے کامسیٹس یونیورسٹی میں 100 فیصد مفت تعلیمی سکالرشپ حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

کامسیٹس لاہور کیمپس میں امیدوار 29 دسمبر 2023 تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ سکالرشپ کیلئے فیکٹری ملازم کی ای او بی آئی یا سوشل سکیورٹی رجسٹریشن سمیت کم از کم 3 سالہ ملازمت لازمی ہے، امیدوار طلبہ کامسیٹس یونیورسٹی کی آن لائن ویب سائٹ سے داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں۔تمام کامیاب طلبہ کی سکالرشپ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :