مسلم لیگ لاہورکے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کی ایم ڈی واسا سے ملاقات

عوام پانی کے ضیاع سے گریز کریں ، سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں گے ،ایم ڈی واسا غفران احمد

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے مینیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد سے ملاقات کی جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سماجی شخصیت حاجی جج گجر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ مقرر کردہ شیڈول کے مطابق شہریوں کو پانی کی فراہمی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

زیر زمین پانی کی کم ہوتی سطح کے پیش نظر پانی کی بچت کیلئے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے ۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کو زیر زمین پانی کی دستیابی کے لئے اس کے ضیاع سے گریز کریں ۔ محمد ندیم پہلوان نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے ، واسا کی جانب سے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اٹھائے جانے والے اقداما ت قابل ستائش ہیں ۔ا نہوں نے ایم ڈی واسا کو مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ایم ڈی واسا نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :