لاہورہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست خارج کر دی

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:13

لاہورہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی، جسٹس علی باقر نجفی نے مقامی وکیل محمد آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں خاور مانیکا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یونین کونسل نے قانون کے منافی طلاق سرٹیفکیٹ جاری کیا اور نیا نکاح رجسٹرکروایا۔

خاور مانیکا نے انٹرویو میں بھی کافی چیزیں بتائی ہیں، خاور مانیکا کو طلب کرکے انکے بیان کی وضاحت لی جائے درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت یونین کونسل سے ریکارڈ طلب کرے دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست آپ دائر نہیں کرسکتے آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میری درخواست پر یہ اعتراض دور ہوگیا تھا عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔